جعفرآباد، ٹرک شہریوں کے اوپر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوز اردو(رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان ضلع جعفرآباد میں بھوسہ سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا ٹرک کے نیچے دب کرایک شخص جاں بحق ہوگیا
پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اللہ یار شہر کے اے ون سٹی کے قریب پیش آیا جہاں پر بھوسے سے بھرا ہوا ٹرک اچانک الٹ گیا ٹرک کے نیچے دب کر ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں پرضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کی گئی انتظامیہ نے مزیدجانی نقصانات کے خدشات کے پیش نظر ہیوی مشینری کے ذریعے ٹرک کو کھڑا کردیا ریسکیو ٹیم کی سربراہی نائب تحصیلدار محمدظریف گولہ نے کی پولیس ذرائع کے مطاب جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام قادر بروہی کے نام سے ہوئی اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہے ڈیرہ اللہ یار پولیس واقع کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں