صحبت پور میں کار سوار مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی

جعفرآباد: ڈیجیٹل نیوزاردو(رپورٹ/عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ بچ جانے پر پیچھا کرتے ہوئے گاوں میں گھس کر شادی کی تقریب کے قریب پھر فائرنگ کی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوٹھ کشمیر میں صحبت پور روڈ پر نا معلوم کار سوار مسلح افراد نے موٹر سائکل سواروں پر فائرنگ کی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار قریبی گاوں میں جان بچانے کے لئے گھس گئے تو مسلح افراد نے ان کا پیچھا کیا جہاں گاوں میں شادی کی تقریب جاری تھی کار سواروں نے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے بھگدڑ مچ گئی لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ فائرنگ کے واقعے میں موٹرسائیکل سوار محفوظ رہے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے بعد شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے مسلح افراد کا پیچھا کیا مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اہل علاقہ نے حملے کے خلاف روڈ پر ٹائر نذرآتش کر کے احتجاج کیا فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں