کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
بلوچستان کے سیلاب زدہ ضلع صحبت پور میں ملیریا سے بچاو کے لئے آئی آر ایس (انڈور ریزڈورل اسپرے) کا آغاز کردیا گیا
انڈور ریزڈورل اسپرے مہم کے ذریعے ضلع صحبت پور میں پانچ مخصوص جگہوں پر 3300 گھروں کو ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کریں گے جس سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کی افزائش کو ختم کر کے ملیریا پھیلنے کی خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیض علی نے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی آور ڈبلیو ایچ کے VBD ویکٹر بورن ڈیزیز کے نمائندہ ڈاکٹر زیشان ،ڈاکٹر قاسم اور بصیر آغا بھی موجود تھے ۔
انڈور ریزڈورل اسپرے مہم میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گے جو کہ 80 افراد پر مشتمل ہوں گئے جن میں 50 اسپرے مین بھی شامل ہونگے جن کو ڈبلیو ایچ کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے مہم کے لیے باقاعدگی سے تربیت دی گئی ہے جو کہ گھر گھر جا کر ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کریں گے۔
سیلاب کے بعد ملیریا کے کیسیز میں شدید اضافے ریکارڈ کیا گیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا کے خصوصی ہدایت پر ضلع صحبت پور میں پہلے بھی آئی آر ایس مہم کے ذریعے گھروں کو اسپرے کیا گیا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیض علی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی نے آئی آر ایس مہم کو ملیریا سے بچاؤ کے لیے ڈبلیو ایچ او کا ایک اہم اقدام قرار دیا جبکہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا کا شکریہ ادا کیا۔
