اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے پر فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 3 دکانیں سیل

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب ڈیسک)
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و ملاوٹی خوراک کے تدارک کیلئے جاری کاروائیوں کے دوران 3 ملک شاپس سربمہر جبکہ ایک قلفی کارخانہ سمیت متعدد مراکز پر جرمانہ عائد کردئیے گئے
سرکاری خبر میں بتایا گیا ہے کہ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم نے اسپنی روڈ میں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے ملک شاپس کا معائنہ کیا، دوران انسپیکشن ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 3 دکانوں کے دودھ میں خشک پاؤڈر کی وافر مقدار کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا، جس پر تینوں مراکز کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ طوغی روڈ میں فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف خوردنی اشیاء کی تیاری و فروخت پر 1 آئسکریم قلفی کارخانہ اور 2 بیکنگ یونٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق قلفی کارخانہ میں اجزاء ترکیبی کا کوئی ریکارڈ اور لیب ٹیسٹ موجود نہیں تھے جبکہ پروڈکشن میں ناقص، ایکسپائرڈ و غیر رجسٹرڈ شدہ اجزاء کی آمیزش کا سلسلہ جاری تھا، بیکنگ یونٹس کے پراسیسنگ اور اسٹوریج احاطوں میں صفائی کی صورتحال ابتر، ورکرز کی ذاتی صفائی، ماسک، دستانے اور ہیڈ کورز نہیں تھے جبکہ حتمی پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ موجود نہیں تھیں۔اسی طرح بروری روڈ میں 3 بیکرز اور 1جنرل اسٹور کو جرمانہ کیا گیا، بیکرز کے خلاف مختلف وجوہات صفائی و اسٹوریج کے ناقص انتظامات، بارہا تنبیہ کے باوجود حتمی اشیاء پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے، آلودہ بیکنگ مشینوں اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت پر کارروائی کی گئی، جنرل اسٹور سے غیر معیاری و ممنوعہ کوکنگ آئل برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہر کے وسط میں واقع مشن روڈ اور سرکلر روڈ کے علاقوں میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن کے دوران 2 بیکنگ یونٹس اور 1 ہوٹل پر جرمانے عائد کیے گئے، بیکنگ یونٹس میں صفائی کی صورتحال خراب، تیار اشیاء اور پروڈکشن میں استعمال کردہ اجزاء پر ایکسپائری تواریخ موجود نہیں تھیں جبکہ سپلائی کی جانے والی اشیاء کو غیر صحت بخش حالات کیں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ہوٹل کے خلاف کچن میں گندگی و نکاسی آب کے ناقص انتظامات سمیت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے پر فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 3 دکانیں سیل

  1. کلاه کاسکت کراس و کلاه کاسکت ایرانی و کلاه کاسکت شیشه رنگی و قیمت کلاه کاسکت فک ثابت و مرکز فروش کلاه ایمنی موتور و کلاه ایمنی موتور خرید و کلاه ایمنی موتور کراس my webpage :: کلاه کاسکت بدون فک عینک دار

  2. I was excited to discover this site. I need to to thank you for ones time due to this fantastic read!! I definitely loved every bit of it and I have you saved to fav to see new things on your web site. Feel free to surf to my site … Jeanette

  3. After I originally commented I seem to have clicked on the -Notify me when new comments are added- checkbox and now every time a comment is added I get four emails with the same comment. There has to be an easy method you are able to remove me from that service? Appreciate it! Feel free to visit my webpage :: kitchen

  4. Wow, marvelous weblog structure! How long have you been running a blog for? you make running a blog look easy. The overall glance of your site is fantastic, as neatly as the content! Here is my blog post – yalla kora online

اپنا تبصرہ بھیجیں