ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں کھوسہ قبائل کے دو گروہوں میں تصادم ہوا فائرنگ میں غلام قادر کھوسہ جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص قدرت اللہ کھوسہ شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈیرہ اللہ یار پولیس ایگل اسکوائڈ کی ٹیم جامع وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچا دیا جہاں پر مقتول غلام قادر کی جانبحق ہونے کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو بعد ازاں تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نا آسکی ہے واقع کے متعلق مزید تفتیش ڈیرہ اللہ یار پولیس کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں