جعفرآباد: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی تھانہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
تفصیلات کے مطابق ملزم حضور بخش نے پسٹل کے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسمات مور زادی اور اسرار احمد نامی شخص کو قتل کردیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیرہ مراد جمالی پولیس وقوعہ کی جگہ پہنچ کر دونوں مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضور بخش کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جارہا ہے۔
