کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
کوئٹہ میں پہلے سے سرکاری نرخ سے زائد فروخت ہونے والا دودھ مزید مہنگا کردیا گیا ڈیری فارم مالکان نے فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا دو سو روپے قیمت کردی گئی
تفصیلات کے مطابق دودھ کی گزشتہ برس مقرر کی گئی 135 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت پر حکومت تاحال عملدرآمد نہ کرسکی۔ کئی مہینوں سے دودھ 160 روپے فی لیٹر ڈنکے کی چوٹ پر فروخت ہوتا رہا۔ اور اب ڈیری فارم مالکان نے دودھ کی قیمت میں خودساختہ طور پر چالیس روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے صدر الطاف گجر نے کہا ہے کہ اتوار سے دودھ 200 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب دودھ کے فروخت میں نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو قیمتیں بڑھانے کیلئے خط لکھا، 21 فروری کو مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی مگر انتظامیہ نے کچھ کیا نہیں اس لئے قیمتوں میں ہم نے اتوار سے اضافہ کردیا ہے۔ شہری دودھ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر شدید غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک گھر میں ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے عبدالکریم نے ڈیجیٹل نیوز اردو کو بتایا ہے کہ آمدنی میں اضافہ نہیں ہورہا جبکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ دودھ والی چائے گھر میں پہلے بنا نہیں سکتے تھے اب تو بچوں کو دودھ پلانا بھی مشکل ہوگا۔ نجی کمپنی میں ملازم فرخ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو حکومت اور ڈیری فارم مالکان کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کیلئے نہیں اپنے اقتدار اور ذاتی فوائد اور کرپشن کے لئے اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Great ranking of https://gambling-affiliate24.com/ affiliate programs in the field of casino and sports betting, Great affiliate programs only with us, review, rating