جعفرآباد: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ بختیارآباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔
لیویز کے مطابق سبی کے علاقہ بختیارآباد میں گبول برادری کی دو گروپوں کے درمیان زمین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ ہوٸی جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔دونوں جانب سے فاٸرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھاٸی موقع پر ہی جاں بحق ہو گٸے۔جانبحق ہونے والے دونوں سگے بھاٸیوں کی شناخت عابد علی اور محمد اسحاق کے ناموں سے ہوٸی ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بختیارآباد نے جاٸے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق افراد کو اپنی تحویل میں لے کر 1122 سینٹر بختیارآباد منتقل کر دیا۔ جہاں پر ضروری کاررواٸی کے بعد نعشوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔مزید کاررواٸی لیویز فورس بختیارآباد کر رہی ہے۔
