کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں شائقین میں کرکٹ کا بخار سرچڑھ کربول رہا ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے 12 سالہ بچے خورشید جلال مزاری نے اپنی پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کے سپورٹ میں بلوچی زبان میں گانا تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ جاری ہے اور شائقین مختلف نئے انداز میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کا فین پنجاب کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ بچہ خورشید نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کی سپورٹ میں بلوچی زبان میں گانا گایا ہے خوبصورت دھن پر ٹیم کے ہر ایک کھلاڑی کا نام گانے کی خوبصورتی بڑھاتا ہے گانے کے بول ہیں شاباش کوئٹہ کوئٹہ واہ واہ کوئٹہ کوئٹہ گانے میں سرفراز دھوکہ نہیں دے گا اور کوئٹہ کے جیت کا پیغام بھی دیا گیا
خورشید جلال مزاری کا گانا سننے کیلئے لنک پر کلک کریں
خورشید جلال مزاری اور اس کے والد جلال مزاری نے ڈیجیٹل نیوز اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گانے کا انہیں بے حد شوق ہے۔ خورشید ایک گلوکار ہے جو بلوچی زبان میں کئی گانے گا چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کا کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اس لئے وہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اور خوائش ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم جیتے اس لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے کے یہ گانا گایا ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز پی ایس ایل 8 جیت کر انہیں اور تمام شائقین کو تحفہ دے گی