وکلاء نے مہنگائی اور حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر )
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکالیں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ، جنرل سیکرٹری چنگیز بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں ملک میں جاری مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو حکمرانوں نے آئی ایم ایف کیساتھ گروی رھک دیا ہے ۔حکمران اور اشرافیہ قرضے عوام کے لئے نہیں اپنے مفاد کے لئے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب بھی اس ملک پر مسلط ہوتے ہیں بلوچستان کے عوام بیروزگاری ، مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہوتے ہیں ۔ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں حکمران اور اشرافیہ شاہ خرچیاں کررہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر مہنگائی کے خلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے اور حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ترک نہ کیں تو حکومت کے خلاف وکلاء تحریک چلائیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں ان نازک حالات میں باہمی اختلافات کو بھلا کر مل بیٹھ کر عوام کو اس مصیبت سے نکالنے کے لئے راستہ نکالیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں