کوئٹہ میں لوکل بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں اندرون شہر چلنے والی لوکل بس کے کرایوں میں دس روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔
لوکل بس ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدکوئٹہ میں اندرون شہر چلنے والی بسوں کاکرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کردیا گیا ہے ۔ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر ٹکری سعید سمالانی نے حالیہ فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااور مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروبار میں نقصان ہورہا ہے ۔ مزید بھی کرایہ بڑھانے کے لئے مشاورت کررہے ہیں ۔ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں