کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب ڈیسک)
بلوچستان حکومت نے سانحہ حب بس حادثے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اپنی ماوں بہنوں اور بچوں کو آئے روز یوں حادثات میں جلتا ہوا نہیں دیکھ سکتے حادثے میں جو بھی ملوث ہوا اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جبکہ تحقیاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد اصل محرکات کو سامنے لانا ہے ،میرضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بس حادثے کی تحقیقات میں کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف انکی دہلیز پر پہنچے گاواقعے میں جاں بحق افراد کا لہو ہم پر قرض ہے اور اس ضمن میں انصاف کے تقاضے پورے کرکے یہ قرض اتارا جائے گاانہوں نے کہا کہ تحقیقات میں کوئی بھی شخص خود کو قانون سے بالاتر ہونے کا تصور بھی نہ کرئے، جبکہ سانحہ حب بس حادثے میں 40افراد جاں بحق ہوئے تھے
