اوستہ محمد میں دن دیہاڑے ایک شخص قتل

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں بڑھتے جرائم نے اہل علاقہ کو تشویش مبتلا کردیا ہے
پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے قریب خان کوٹ تھانے کے حدود میں میرواہ روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے راہ گزرتے ایک شخص پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر چالیس سالہ دلاور نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی خان کوٹ پولیس نے موقع پر پہچ کر نعش اپنے قبضے میں لے لی اور پھر پوسٹ مارٹم کے لئے منجھوشوری ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے تاہم ملزمان کی تلاش اور مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اوستہ محمد میں مسلسل جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے کاروباری افراد اور اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں