مستونگ میں لیویز ٹیم پر فائرنگ، اہلکار جاں بحق نائب رسالدار زخمی

مستونگ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈاکووں نے ولی خان تھانہ لیویز فورس کے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز کا ایک اہلکار جاں بحق  جبکہ نائب رسالدار زخمی ہوگئے۔ لیویز نے ملزمان کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی۔
ضلعی حکام کے مطابق ضلع مستونگ کے لیویز تھانہ ولی خان کے حدود میں ولی خان بائی پاس پر نا معلوم افراد نے لیویز فورس ولی خان تھانہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گاڑیو معمول کے گشت پر تھی۔ جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ لیویز تھانہ ولی خان کے نائب رسالدار ظاہر احمد کرد زخمی ہوگئے واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔۔علاوہ ازیں شہید اور زخمی نائب رسالدار کو شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان ایک پٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ لیویز فورس کی گشت پر معمور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں