محکمہ صحت معائنہ کمیٹی، فاطمہ جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملے کو بروقت ڈیوٹی پرآنے کی ہدایت جاری کردیں

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
حکومت بلوچستان محکمہ صحت کی جانب سے کوٸٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی اور خدمات کو بہتر بنانے کی کمیٹی نے کام شروع کردیا، کمیٹی کے ممبر ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان (جنرل) عتیق اللہ نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوٸٹہ کا دورہ کرکے حاضری اور سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردیں
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان (جنرل) عتیق اللہ خان نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوٸٹہ کے آئی سی یو ، ایچ ڈی یو ، لیب ، او پی ڈی ،اور فزیو تھراپی سینٹر ، تھرارسیک سرجری ، وی آٸی پی کمرے اور ایڈمیسٹریٹو بلاک کی بلڈنگ کا معاٸنہ کیاچیف ایگزیکٹیو فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز پروفیسر شیرین خان نے ہسپتال کے معاملات پر آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان (جنرل) عتیق اللہ نے چیف ایگزیکٹیو فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ کے طبی عملے کی حاضری بمطابق ڈیوٹی روسٹر چیک کیا اور دیر سے آنے والے ڈاکٹرز کو وقت پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

11 تبصرے “محکمہ صحت معائنہ کمیٹی، فاطمہ جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملے کو بروقت ڈیوٹی پرآنے کی ہدایت جاری کردیں

اپنا تبصرہ بھیجیں