ڈیرہ اللہ یار میں مہنگائی کے خلاف اور گوادر حق دو تحریک کے حق میں احتجاج

جعفر آباد: ڈیجیٹل نیوزاردو(رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گوادر حق دو تحریک کے حق میں، مولانا ہدایت الرحمن و دیگر کی گرفتاری اور ملک میں مہنگائی کے خلاف جماعت ریلی نکالی گئی اور بھرپور احتجاج کیا گیا جماعت اسلامی کے رہنماوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا
تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی مزدور چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی شرکا بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی کے شرکا سے جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمجید بادینی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے گوادر کے جائز مطالبات جب تک تسلیم نہیں ہونگے جماعت اسلامی پر امن احتجاج جاری رکھے گی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہوچکی ہے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ عوام دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے جعفر آباد کو تباہ و برباد کر دیا ہے سٹی ڈیرہ اللہ یار مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے نوجوان طبقہ کو چاہیئے کہ اپنے حقوق کی خاطر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

45 تبصرے “ڈیرہ اللہ یار میں مہنگائی کے خلاف اور گوادر حق دو تحریک کے حق میں احتجاج

اپنا تبصرہ بھیجیں