کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ دو گھر تباہ چار بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں علی الصبح کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث خوفناک دھماکے نے ایک دوسرے سے ملحقہ دو مکانات کے کمرے تباہ کردئیے چار معصوم بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے
ریسکیو حکام کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے سے کمرے کی چھت گرگئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر سے ملحقہ دوسرے گھر کا بھی کمرہ گر گیا جس سے دونوں کمروں میں موجود چار بچوں سمیت 6 افراد دب گئے علاقہ مکینوں کی مدد سے ریسکیو رضا کاروں نے لاشوں نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کے موت کی تصدیق ہوگئی جاں بحق ہونے والے والوں میں 40 سالہ شراف، 12 سالہ عافیہ ، 6 سالہ عائشہ عمر 14 سالہ عاحبہ چار سالہ زیت اللہ اور 7 سالہ ہیبت اللہ شامل ہیں۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقعے پر علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

44 تبصرے “کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ دو گھر تباہ چار بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں