جعفرآباد میں سیلاب کو کئی ماہ ہوگئے وارڈ 11 کے متاثرین تاحال امداد کے منتظر

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ / عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار کے وارڈ نمبر 11کے رہائشی امداد کے منتظر ہیں۔ کئی ماہ بعد بھی کوئی بھی امداد کے لئے اس علاقے میں نہیں پہنچا متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔
ڈیرہ اللہ یار وارڈ نمبر 11 کے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے یہاں اب تک سیلاب کا پانی موجود ہے کئی مقانات منہدم ہوچکے ہیں۔ لوگوں کی معمولات زندگی تاحال بحال نہیں ہوئیں۔ یاد رہے سیلاب کو گزرے پانچ ماہ ہوگئے مگر ڈیرہ اللہ یار کے وارڈ نمبر 11 کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشی مائی ناز بی بی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ وارڈ نمبر 11 میں تاحال کوئی امداد نا پہنچ سکی ہے افسوس کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی ہماری مدد نہیں کی تو دوسری جانب کسی بھی تنظیم نے اس جانب آنے اور امداد کی زحمت گوارہ نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقانات مکمل طور منہدم ہو چکے ہیں بچوں سمیت ہم سردی میں معمولی خیموں میں پڑے ہوئے ہیں ہماری مدد کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

49 تبصرے “جعفرآباد میں سیلاب کو کئی ماہ ہوگئے وارڈ 11 کے متاثرین تاحال امداد کے منتظر

  1. Free submission of your new website to over 1000 business directories here bit.ly/submit_site_23EGTc7oZMux

  2. اللہ پاک ان کی مشکلات آسان کرے حکومت تو ہے ہی نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں