جعفرآباد، سول ہسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کی جان چلی گئی، والدین

جعفرآباد: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار کے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کے ملازم کی مبینہ غفلت نے نوزائیدہ بچی کی جان لے لی، والدین غم سے نڈھال مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں امان اللہ کھوسہ نامی شہری و سابق کونسلر نے پولیس ضلعی انتظامیہ اور سول ہسپتال کے ایم ایس کو تحریری طور پر کہا ہے کہ اس کا نومولود بچی سول ہسپتال میں آکسیجن غلط لگنے سے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی والدین کے مطابق وہ جمعرات کی رات تین بجے ڈیرہ اللہ یار سول ہسپتال میں اپنی بچی کو آکسیجن کے لئے لائے تاہم ہسپتال میں ڈاکٹر نا ہونے کی وجہ سے چپڑاسی نے مبینہ طور پر خود کو ڈیوٹی ڈاکٹر ظاہر کیا اور بچی کو ایمرجنسی روم میں لے جاکر آکسیجن غلط طور پر لگایا والدین کا کہنا ہے کہ اس شخص نے انہیں بھی باہر نکالا، صبح جب بچی کو دیکھنے گئے تو اس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ بچی رات بھر تڑپتے ہوئے دنیا چھوڑ گئی والدین نے عملے کے خلاف ڈپٹی کمشنرز، ایم ایس سول ہسپتال اور ڈیرہ اللہ یار پولیس کو قانونی کارروائی کی درخوست دے دی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں