بلوچستان، مستونگ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

مستونگ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
مستونگ شہر کے نواحی علاقہ کلی پدہ میں رات گئے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں
تفتیشی حکام کے مطابق قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور لڑکے کی والدہ شامل ہیں۔جن کی شناخت ظہیر احمد ساکن سریاب روڈ کوئٹہ، مسماہ۔(ف)بنت سفرخان ساکن سبی، ۔اور ظہیراحمد کی والدہ شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ظہیراحمد اور لڑکی(ف) نے کچھ عرصہ قبل کورٹ میرج کرکے کلی پدہ مستونگ میں رہائش اختیار کی تھی۔پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر لڑکی کے منگیتر و دیگر نے انہیں رات گئے فائرنگ کرکے قتل کیاسٹی پولیس مزید کاروائی کررہی ہیں۔مقتول ظہیراحمد کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ملزمان کی تلاش شروع کردی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں