بلوچستان :محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی نوید سنادی

کوئٹہ :ڈیجیٹل نیوز اردو ( ویب رپورٹر)
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجہ گر گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی بھی نوید سنا دی ہے
کوئٹہ کے علاوہ قلات ، مستونگ ، پشین زیارت اور چمن سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے صبح اور شام کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور قلات میں منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ کوئٹہ ، مستونگ ، قلات ، پشین اور زیارت میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گاتاہم کوئٹہ ، زیارت ، ژوب اور چمن میں اتوار اور پیر کو ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔جبکہ اتوار کی صبح سے شمالی اضلاع کے بعض علاقوں میں پہاڑو ں پربرفباری شروع ہونے کی اطلاعات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں