بلوچستان مالی بحران کا شکار ہوگیا، معاملہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر وزیرعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعلی سیکرٹیریٹ سے جاری خبر کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعظم کی توجہ وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت میں سست روی کی جانب بھی مبذول کرائیں گے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی سیاسی قیادت بھی ہوگی۔ وزیراعلیٰ کے وفد میں صوبائی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور بلوچستان کے سینٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہونگے و زیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم سے ملاقات سے قبل بلوچستان کی سیاسی قیادت اور اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کو وفاقی منصوبوں کی پیش رفت اور صوبے کی مالیاتی صورتحال سے متعلق جامع بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں مکمل بریفنگ دی جائے گی وزیراعلیٰ کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ہماری گزارشات کو ہمدردی اور توجہ سے سنیں گے اور احکامات جاری کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں