بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد مزید بڑھادی

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
بلوچستان حکومت نے مزید ایک سال کیلئے سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی۔
صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر کی حد کااطلاق یکم جولائی 2022 سے30 جون 2023 تک ہوگا، انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کادیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پراراکین اسمبلی نے کئی بار آواز اٹھائی تھی،صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کےلئے اپلائی کریں حکومت صوبے میں بے روزگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں