بلوچستان کے پہلے مہرگڑھ میوزم کا افتتاح

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سریاب روڈ پر واقع بلوچستان کے پہلے مہر گڑھ میوزیم کوئٹہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومیں اپنی تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں بلوچستان میں قدیم تہذیبوں کے آثار ملتے ہیں صوبے کی قدیم تہذیب یہاں کی تاریخی تہذیب و تمدن اور طرز زندگی کو نمایاں کرتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہر گڑھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جاتی ہے جو 9000 سال پرانی ہے صوبے میں میوزیمز تعمیر کرنے کا مقصد قدیم ورثے اور تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میوزیمز کے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور آثار قدیمہ کو تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے انہوں سے اس موقع پر میوزیم کی ناقص تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر میں ہونے والے نقائص دور کئے جائے انہوں نے اس موقع پر میوزیم کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود قدیم نوادرات بھی دیکھی انہوں نے کہ عوام بھی اس میوزیم کا دورہ کریں تاکہ عوام صوبے کے تاریخی ورثے اور انمول نوادرات سے روشناس ہو سکیں۔ صوبائی وزراء کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج،اراکین صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ، اصغر خان ترین اور نصراللہ خان زیرے سمیت سیکریٹری کلچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں