کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، 8 سالہ بچہ سمیت تین جوانسال بھائی قتل

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت کی مصروف سڑک جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 8 سال بچہ سمیت تین جوانسال بھائیوں کو قتل کردیا مقتولین چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک معالج ڈاکٹر ناصر عشئے زئی اچکزئی کے بیٹے ہیں
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جوائنٹ روڈ پر پیر کی رات پیش آیا ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے بیٹے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ریلوے سوسائٹی کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں پہنچیں لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی شناخت کی گئی۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والوں میں 16 سالہ زریان 12 سالہ صدران اور 8 سالہ زران شامل ہیں۔ جن کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں واقعے کے بعد پولیس نفری اور تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔ اور شوائد اکھٹے کرلئے ہیں۔ تاہم واقعے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہس ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں