بلوچستان: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دو آفیسران سمیت 6 جوان شہید

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوزاردو( ویب ڈیسک)
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر دوران مشن گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ سمیت ہیلی میں سوار 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں اتوار اور پیر کی درمیان شب گر کر تباہ ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ دوران مشن پیش آیا ہے جس میں دونوں پائلٹ اور عملہ سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے شہید ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد منیب، پائلٹ میجر خرم شہزاد، صوبیدار عبدالوحد ، سپاہی محمد عمران، سپاہی شعیب، نائیک جلیل شامل ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ہرنائی خوست کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں پاک فوج کے دو افسران اور 4 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہداء قوم کی شان ہیں۔پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں