ڈیرہ اللہ یار میں سیلاب متاثرہ ڈرائیورز کو امداد کی مد میں پتھر نما خراب آٹا تھما دیا گیا

ڈیرہ اللہ یار (رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ کار ٹیکسی یونین کو ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر پتھر نما آٹا اور ناقص راشن تھما دیا جس پر ڈرائیورز میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی احتجاج کی بھی دھمکی دے دی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کار ٹیکسی ڈرائیورز حالیہ سیلاب میں نا صرف بے روزگار ہوئے ہیں بلکہ ان کے کچے مکانات میں آج بھی پانی موجود ہے اور کئی خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ کئی روز سے فریاد کر رہے تھے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی امداد نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج ضلعی انتظامیہ نے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے ڈیڑھ سو ڈرائیورز میں آٹے کے محض چند تھیلے تقسیم کئے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ملنے والے ان تھیلوں سے پھتروں کی مانند ٹھوس اورخراب آٹا برآمد ہوا، ڈرائیورز نے اس عمل کو اہنی توہین و تضحیک سے تعبیر کیا اور الزام لگایا کہ یہ ان کے ساتھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ ڈرائیوروں کی خراب آٹے سے متعلق ویڈیو بیان دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

45 تبصرے “ڈیرہ اللہ یار میں سیلاب متاثرہ ڈرائیورز کو امداد کی مد میں پتھر نما خراب آٹا تھما دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں