0

کوئٹہ، بارش اور برساتی ریلوں سے متاثرہ گھروں اور املاک کا سروے مکمل

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
صوبائی دارالحکومت کے سٹی ایریا میں مون سون بارشوں اور برساتی ریلوں سے متاثرہ گھروں اور املاک کا سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ‎اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ شدہ مکانات و دیگر املاک کا سروے گزشتہ دو ہفتوں سے شیڈول کے مطابق جاری تھا جو کہ اختتام پزیر ہوگیا ہے تاہم اگر ٹیموں کی رسائی کسی مخصوص علاقے میں ممکن نہ ہوسکی ہو تو آج بروزِ جمعہ مورخہ 23 ستمبر تک اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کے دفتر میں انفرادی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سروے ٹیم کو نقصانات کی تصدیق کے لیے بھیجا جائے گا۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ‎مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں