0

کوئٹہ میں منافع خوروں اور تجاوزات کے خلاف سخت کریک ڈاون

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کی جانب سے منافع خوری اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن۔ درجنوں ملزمان کو گرفتار اور چالیس سے ذائد دکانوں کو منافع خوری تجاوزات قائم کرنے پر سیل کردیا گیا
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ نے ناجائز منافع خوری، زائد ریٹس وصول کرنے والے پارکنگ پلازہ اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن اور گردونواں میں سخت کریک ڈاؤن کیا ‎اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے گوشت، مرغی، دودھ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں پہ چھاپے مارے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ ‎اس کے علاوہ سڑکوں اور شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ پارکنگ پلازہ میں زائد ریٹس وصول کرنے پر تین پارکنگ مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے کے جرم میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران چالیس سے زائد دکانیں بھی سیل کر دی گئیں ‎ضلعی انتظامیہ کوئٹہ، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور کوئٹہ کے عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں