0

بلوچستان میں نئے صوبائی الیکشن کمشنر نے چارج سنبھال لیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقیوم شینواری کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا چارج دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد بدھ کے روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں وہ اپنی تمام ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے تمام اہداف کو بروقت پورا کریں۔
واضح رہے عبدالقیوم شینواری اس سے قبل جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان (الیکشن ) کے طور پر تعینات تھے۔ قبل ازیں وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، الیکشن کمیشن اسلام آباد کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں