0

ڈیرہ بگٹی، شکاری گروپوں میں مسلح تصادم، دو افراد مارے گئے

ڈیرہ بگٹی : ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب ڈیسک)
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح تصادم ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلاح میں پیش آیا ابتدائی تفتیش میں بتایا جارہا ہے کہ شکار کھیلنے کے دوران مبین نامی شکاری نے شکار کیلئے فائرکیا اس دوران مبینہ طور پر دوسرے گروپ کے ایک شخص کو ائیر رائفل کی پیلٹ لگی جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی دوسرے گروپ نے شکاری کا تعاقب کرکے اسے بدلے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے علاقے میں پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دیئے ہیں۔ لیویز نے واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں