0

اوستہ محمد، سیلاب متاثرین کا امداد نہ ملنے پر شدید احتجاج

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو ( رپورٹ /عنایت اللہ حر)
جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین نے امداد نا ملنے کے خلاف خواتین بچوں سمیت احتجاج کیا
مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ان کا کہنا تھا کہ جعفرآباد انتظامیہ من پسند افراد میں راشن اور خیمے تقسیم کر رہی ہے ان کے بچے بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں حکومت بلوچستان پی ڈی ایم اے کا سامان بازاروں میں فروخت ہورہا ہے مگر ہمیں نہیں مل رہا مظاہرین کی فریاد ہزاروں افراد اس وقت بھی گرم خیموں میں تڑپ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ مظاہرین نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کیا کہنا تھا ویڈیو میں دیکھئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں