0

نوکنڈی میں 6 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق

نوکنڈی: ڈیجیٹل نیوز اردو(رپورٹ/ظفربلوچ)
بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر نوکنڈی میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں شیر خوار بچہ سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کےمطابق نوکنڈی کےقریب بگ کےمقام پر غیر قانونی افغان تارکین وطن کی گاڑی الٹ گئی حادثے میں شیر خوار بچی سمیت تین افغان تارکین وطن جاں بحق ہوگئے
جبکہ دوسرا واقعات یک مچھ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار پک اپ گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی بس کو ٹکر ماردی جس کےباعث پک اپ گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح نوکنڈی کےقریب ایک اور حادثے میں پک اپ گاڑی کا ڈرائیور جان سے گیا گردی جنگل میں گیراج میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئےجبکہ لیویز اہلکاروں نے آگ ہر قابو پاکر زخمیوں کو ریسکیو کرلیا
جاں بحق اور زخمی افراد کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اور کچھ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا کہ ضلع چاغی میں متعدد ٹریفک حادثات نہ ہوئے ہوں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع رک سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں