0

پاکستان میں بارشوں کا نیا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد :ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10سے 14ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی کشمیر سمیت بالائی اور پہاڑی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران جاری رہیں گی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں گیارہ ستمبر اتوار کو داخل ہوگا جس کے باعث دس سے 14ستمبر کے دوران چترال ‘دیر‘سوات کوہستان‘شانگلہ‘ بونیر ‘ مانسہرہ ‘ ایبٹ آباد ‘ ہری پور‘ مالا کنڈ ‘ باجوڑ پشاور ‘ مردان ‘ چارسدہ ‘ صوابی‘ نوشہرہ‘ کرم ‘ کوہاٹ‘ وزیرستان‘ کشمیر ‘ گلگت بلتستان‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ مری ‘ اٹک ‘ چکوال‘ جہلم ‘ سیالکوٹ ‘ نارووال ‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ گجرات‘شیخوپورہ ‘ میانوالی‘ خوشاب‘ سرگودھا‘ حافظ آباد‘ منڈی بہاؤالدین‘ جھنگ اور فیصل آباد جبکہ 13سے 14ستمبر کے دوران‘ بھکر ‘لیہ ‘ ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں تیزاہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے
ایڈوائزری میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ دس سے 14ستمبر کے دوران تھر پارکر ‘ عمر کوٹ‘ سانگھڑ‘ میر پور خاص‘ ٹھٹھہ‘ اور بدین جبکہ 13اور 14ستمبرکے دوران بلوچستان کے ضلع لسبیلہ‘ قلات اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات بتاتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کشمیر‘ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ‘ گلگت بلتستان‘ گلیات‘اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا ہوسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستان میں بارشوں کا نیا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں