0

وزیراعظم کا اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی بہترین کارکردگی کا اعتراف، والہانہ انداز میں شاباشی دی

مچھ: ڈیجیٹل نیوز اردو( رپورٹ/ ایم احمد)
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کچھی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو شاباشی دینے خود ان کے پاس پہنچے وزیراعظم نے اے سی مچھ عائشہ زہری کے سر پر ہاتھ رکھا سیلاب کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم نے عائشہ زہری کے کام سے متعلق سن کر تالیاں بجا کر زبردست انداز میں شاباشی دی۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی تالیاں بجائیں، اسسٹنٹ کمشنر مچھ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے مناظر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں