0

جعفرآباد میں سیلابی پانی روزبروز بڑھنے لگا، متاثرین نے ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ کردیا

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو(رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلابی پانی روز بروز مزید بڑھنے لگا ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف محلوں میں پہلے ہی سیلابی پانی کے داخل ہونے سے شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور تھے لیکن پچھلے چند دن سے حیردین ڈرینج صحبت پور اوستہ محمد کیٹل فارم اور سندھ بلوچستان سے متصل سم نالے کو شگاف پڑنے سے شہر کی جانب پانی کا زور بڑھتا جارہا پانی کے مسلسل اضافے سے مزید لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، ریلیف کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں شدت کے ساتھ بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ افراد باہمی معذوری اور اقلیتی برادری سمیت دیگر متاثرین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار میں موجودہ صورتحال لوگوں کے مسائل بتارہے ہیں ڈیجیٹل نیوز اردو کے نمائندے عنایت اللہ حر اپنی اس ویڈیو رپورٹ میں

معاملے پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جعفرآباد میں سیلابی پانی روزبروز بڑھنے لگا، متاثرین نے ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ کردیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں