0

جعفر آباد؛ سیلاب سے متاثرہ خاندان کی بچی خیمہ سے لاپتہ ہوگئی

ڈیرہ اللہ یار: ڈیجیٹل نیوزاردو (رپورٹ/ عنایت اللہ حر)
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے عبدالباقی لاشاری کی چار سالہ بچی لاپتہ ہوگئی ہے ماں رو رو کر نڈھال، انتظامیہ اور پولیس نے بھی ساتھ نا دیا ماں کی فریاد لواحقین نے احتجاج کرکے بچی کی جلد تلاش کا مطالبہ کیا ہے۔
شہید مراد کالونی ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی عبدالباقی لاشاری کی کم سن بچی نغمہ بی بی پچھلے تین چار دن سے لاپتہ ہے لواحقین کے مطابق اغوا کا شبہ ہے تاہم کسی سے دشمنی نہیں نغمہ بی بی کے والد کہتے ہیں خیمے میں رات کو سوئے تھے بارہ بجے کے بعد اٹھ کر دیکھا تو بچی نہیں تھی سیلابی پانی میں دو دن تک تلاش کیا چاروں جانب ایک ایک خیمہ تلاش کیا مگر میری پھول جیسی بچی نہیں ملی والد عبدالباقی لاشی نے بتایا کہ تھانے جا کر رپورٹ لکھوائی پولیس نے تلاش کا آسرا دیا مگر اب تک کچھ پتا نا چل سکا بچی کی والدہ بیٹی کے جدائی میں غم سے نڈھال ہے مسلسل گرہ و زاری کررہی ہے انہوں نے حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہماری مدد کی جائے میری پھول سی بچی مجھے مل جائے ہم پہلے سے دربدر ہیں گھر سامان سب سیلاب کی نظر ہوگئے بچوں کو سڑک کنارے اپنی مدد آپ ایک خیمہ بنا کر یہاں رہ رہے تھے کہ بچی لاپتہ رات کو غائب ہوگئی دوسری جانب تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروٴف جمالی نے کہا ہیکہ ہمیں بچی کے ورثا کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی بچی کی تلاش جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہیں چاروں جانب سیلاب کا پانی ٹھہرا ہوا ہے بچی کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کہ سیلابی پانی میں ڈوب گئی یا کوئی اغوا کر کے لے گیا جلد از جلد اس بارے میں پتہ لگایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں