0

سندھ اور بلوچستان سے اگست کے دوران بارشوں کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو ( ویب رپورٹر)
ملک بھر کی نسبت سندھ اور بلوچستان رواں ماہ شدید بارشوں کی زد میں ہیں گزشتہ 18 دنوں کے دوران پاکستان میں معمول سے 109 فیصد بارشیں ریکارڈ ہوئیں صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 345 فیصد جبکہ بلوچستان میں 182 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ جوکہ بارشوں میں انتہائی غیرمعمولی اضافہ ہے۔
ڈیجیٹل نیوز اردو کو موصول ہونے والے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ یکم سے 18اگست تک ملک میں اپنے معمول سے کئی گنا زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں۔ سندھ میں اس دوران عموما 40.6 ملی میٹر بارش ہوتی تاہم پچھلے 18 دونوں میں 180.5ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئیں جو معمول سے 340 فیصد زیادہ ہیں اس کے بعد بلوچستان جہاں ان دونوں کے دوران 17.1 ملی میٹر بارش معمول ہے جبکہ اس کے برعکس پچھلے 18 دنوں میں 48.1 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئیں ہیں جو کہ معمول سے 182 فیصد زیادہ بارشیں بنتی ہیں گلگت بلتستان میں 9.6 ملی میٹر معمول کے مقابلے میں 20.5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو 113 فیصد زیادہ بارشیں ہیں پنجاب میں 40 اور خیبر پختونخوا میں 9 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ دوسری طرف آزاد جموں و کشمیر جہاں ان دنوں ملک بھر میں سب سے زیادہ بارشیں برستی ہیں اس سال ان 18 دنوں میں وہاں معمول سے 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں۔ آزاد جموں کشمیر میں اس دوران 95.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے اس بار 92.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی طور پر معمول سے 109 فیصد بارشیں زیادہ ریکارڈ ہوئی ہیں یکم سے 18 اگست تک ملک میں 38.5 ملی میٹر معمول کے مقابلے میں 80.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیں ہیں
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں