0

تین دن طوفانی بارشوں کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عوام کو گھروں رہنے اور سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

لسبیلہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ضلع لسبیلہ کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کچھ دنوں جاری رہنے کا خدشہ ہے جس کے باعث عوام گھروں میں رہیں ندی نالوں کے قریب رہائشی محفوظ مقام منتقل اور سفر سے اجتناب کریں
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری خبر میں بتایا گیا ہے محکمہ موسمیات نے تین دن تک ضلع لسبیلہ میں شدید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے جاری بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے ڈی سی لسبیلہ نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی جانی مالی نقصان سے بچنے کیلئے محتاط رہیں موسمی صورتحال کے پیش نظر گھروں میں رہیں ندی نالوں کے قریب رہائشی افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی نے یہ بھی کہا ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر آئندہ دو روز تک سفر سے گریز کریں انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی امداد وبحالی سرگرمیوں حصہ لے رہی ہے بارشوں کے نئے سلسلے نے آرسی ڈی روڈ کے متاثرہ حصوں میں متبادل سفری راستوں کو متاثر کیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانگی متاثر ہورہی ہے لنڈا ندی ،اہورہ ندی،پپرانی ندی سمیت دیگر پلوں کے متبادل راستے سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا مواصلاتی رابطہ کسی بھی وقت بند ہوسکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے میں خود مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں عوام الناس سے اپیل ہے ایمرجنسی صورتحال میں کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 0853 610251 پر اطلاح دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تین دن طوفانی بارشوں کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عوام کو گھروں رہنے اور سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں