0

دکی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، شوہر، بیوی اور بچہ سمیت بے دردی سے قتل

کوئٹہ:ڈیجیٹل نیوز اردو )ویب رپورٹر)
بلوچستان کے ضلع دکی میں ایک گھر سے شوہر بیوی اور ان کے پانچ سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ مرد کو ذبح کرکے جبکہ خاتون اور انکے بیٹے کا گلہ گھونٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے خاتون اور مرد رشتہ دار کو گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق دکی کے علاقے رباط میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردارت منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو گھر میں سیف اللہ اس کی بیوی اور 5 سالہ بچے کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔جنہیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیف اللہ کو تیز دار آلہ سے ذبح کرکے جبکہ اس کی بیوی اور 5 سالہ بچہ احسان اللہ کے گلے میں پھندا ڈال کر بیدردی سے قتل کیا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقتول کے رشتہ مرد اور ایک خاتون کو کچلاک سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو مقتول سیف اللہ کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر تھے۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس ملزمان سے تفتیش کے علاوہ واقعہ کا دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں