0

محکمہ موسمیات نے 18 اگست تک مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی: انتباہ جاری

اسلام آباد: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
محکمہ موسمیات نے 16 اگست کی رات سے 18 اگست تک بارشوں کی ممکنہ صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے دوچار بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق منگل 16 اگست کی رات سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، خیبر پختو نخوا اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے

بدھ کے روز بھی سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کشمیر، سندھ، مشرقی بلوچستان بالائی/جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ 16اگست کو موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے

محکمہ موسمیات کی 18 اگست تک کی پیشگوئی کے مطابق 16سے18 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے
اسی طرح 16سے18 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

صوبوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال
سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، شہید بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد ،سجاول، کراچی ،ٹھٹھہ ، مٹیاری ،گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر ، لا ڑ کا نہ ، شکار پور،ٹنڈو جام، ٹنڈ و اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور اور نو شہرو فیروز میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے

بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران بارکھان،سبی، ژوب ،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی تو قع ہے

اسلام آباد
اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ،سرگودھا،خوشاب، بھکر،لیہ ، ڈ یر ہ غا زی خان ، گوجرانوالہ ،گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، منڈی بہاؤ الدین، نارووال، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان اور فیصل آبا د میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔اس دوران خطہ ٔپو ٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، ڈیرہ غا زی خان، تونسہ ، راجن پور،ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر مو سلا د ھار بارش کا امکان ہے

خیبرپختونخوا:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر،چترال،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،شانگلہ، بو نیر ، مردان، پشاور ، نو شہرہ، مہمند ، کوہاٹ، بنوں، خیبر، با جوڑ، چار سدہ، لکی مروت، اور کز ئی، کرم،ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور کہیں کہیں پر موسلا دھار بار ش کا امکان ہے

کشمیر/گلگت بلتستان
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔جبکہ کشمیر میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کاموسم بارشیں:
سندھ ،پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے

بارشوں کے اعداد و شمار:
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: پڈعیدن 120، ٹنڈو جام 71، کراچی ( کیماڑی45، اورنگی44، سعدی ٹاؤن 43، مصرور بیس 34،صدر 30، قائد آباد26،ناظم آباد 20، فیصل بیس 19، اولڈ ایریا ائیر پورٹ 14،گلشن حدید 13، سرجانی 12،ڈی ایچ اے 11، کورنگی ، گلشن معمار 10، جناح ٹر مینل 09) ، دادو 38، مٹھی 37، لاڑکانہ 35، روہڑی 27، ٹھٹہ 13، جیکب آباد 10،بدین 07، شہید بینظیر آباد 06، حیدر آباد(سٹی 04، حیدر آباد01)، چھور 03، سکھر 01، پنجاب:مری 40، ملتان (ایئر پورٹ 18، سٹی04) ، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ ،09کچہری 01 )، اسلام آباد ( گولڑہ 13، سید پور 09، بوکڑا04 ،زیروپوائنٹ 02، ایئر پورٹ 01)،لاہور(ایئر پورٹ 05، سٹی 01) ،رحیم یار خان 03، خانیوال 02، سیالکوٹ، بہاولپور ،اٹک 01،

بلوچستان: پنجگور 39،تربت 06، بارکھان 03، گوادر 01 ، خیبرپختونخوا: میرکھانی 38، دیر(بالائی25،زیریں02 )، دروش 25، چراٹ 19، بنوں 18،گوپس، کالام ، باچا خان (ایئر پورٹ 11)،چترال 08، پشاور(سٹی) 04،پٹن 03، پاراچنار 03، مالم جبہ 02، مردان 01، کشمیر: مظفر آباد (، ائیر پورٹ05 ، سٹی03)، گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:
نوکنڈی41 اوربہاولنگر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

محکمہ موسمیات نے 18 اگست تک مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی: انتباہ جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں