0

کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر کو قتل کردیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سرکاری کالج کا پروفیسر علی محمد ناصر جاں بحق ہوگئے
تھانہ بجلی گھر پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی سہ پہر نواں کلی کے پہلا اسٹاپ پر پیش آیا۔ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں سوار پروفیسر علی محمد ناصر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر دس گولیاں لگیں ہیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول پروفیسر 20 روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر علی محمد ناصر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مقیم تھے اور گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن ایوب اسٹیڈیم میں پڑھاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر کو قتل کردیا” ایک تبصرہ

  1. 💘 Вручение приза,Вам прислали билeт лoтo. Пройдите по ссылке далее >> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d3fecfc465f1e4b902/?hs=ce6487b516b55ca6b235b54161083d58& 💘 says:

    npd3ph

اپنا تبصرہ بھیجیں