0

بلوچستان: ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں ڈوب گیا

ڈیرہ اللہ یار :ڈیجیٹل نیوز اردو (رپورٹ/ حنایت اللہ حر)
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ریلوے ٹریک برساتی ریلہ آنے کے باعث پانی میں ڈوب گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کئی میٹر تک پانی میں ڈو ب جانے کے باعث خطرناک ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد جبکہ جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ اللہ یار میں میں روک دیا گیا ہے ۔ شدید گرمی کے باعث ریلوے اسٹیشن پر مسافر وں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس وقت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے دیکھئے ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن عنایت اللہ حر کی ویڈیو رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان: ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں ڈوب گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں