0

کوئٹہ میں بم کا زور دار دھماکہ، نوجوان جاں بحق 14 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت کے رئیسانی چوک پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بھائیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں
پولیس کے مطابق بم کا زوردار دھماکہ جمعرات کی شب جوائنٹ روڈ اور سریاب روڈ سے ملحقہ رئیسانی چوک پر ہوا۔ جہاں نامعلوم افراد 14 اگست کے سلسلے میں جھنڈیاں اور دیگر آرائشی سامان فروخت کرنے والے جھاپڑے کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ بم کی زد میں آکر جھاپڑے والوں سمیت قریب موجود لوگ زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ترجمان سول ہسپتال نے واقعے میں ایک نوجوان کے جاں بحق اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو ابتداٸی طبی امداد کے بعد کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سول ہسپتال سے جاری تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں دوستم شاہ اور سلیمان شاہ ولد محمد شاہ، عبدالصمد عنایت اللہ، میر حاتم علی محمد بلال، گوہر شاہ، مجاہد علی اصغر علی حبیب اللہ، ریاض احمد، صبور شاہ، فرنم دس، گل محمد شامل ہیں جبکہ سورج نامی نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔دوسری جانب پولیس کی تفتیشی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رئیسانی چوک بم دھماکے کی مذمت کرتےہوئے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری خبر کے مطابق وزیراعلی نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت اور موثر بنایا جاۓ۔سیکیورٹی ادارے عاشورہ محرم اور یوم آزادی کی مناسبت سے مزید مستعد متحرک اور فعال رہیں جبکہ شہر کے سیکیورٹی پلان کو مزید جامع اور موثر بنایا جاۓ۔ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو مزموم مقاصد کے حصول کیلئے امن خراب کر نے کا کوئی موقع نہیں ملنا چاہیۓ ۔سیکیورٹی کے تمام ادارے امن امان برقرار رکھنے کیۓ بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔وزیراعلی نے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئٹہ میں بم کا زور دار دھماکہ، نوجوان جاں بحق 14 افراد زخمی ہوگئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں