0

بلوچستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال برقرار، مزید 15 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے صوبے میں مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے زرعی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے
پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور سیلابی ریلوں سے مزید 15 افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 164 تک پہنچ گئی جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 47 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال برقرار، مزید 15 افراد جاں بحق” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں