0

حب ڈیم بھرگیا۔ پانی کا اخراج شروع، حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قائم حب ڈیم حالیہ مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں بھر گیا ڈیم کے اسپیل وے سے آہستہ آہستہ سیلابی پانی کے اخراج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے لیویز اوع پولیس فورس نے پٹرولنگ شروع کردی
حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم 6,87,000 ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرہ آب کے ساتھ 339.15 فٹ کی زیادہ سے زیادہ سطح پر بھر گیا ہے۔ وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ انتظامیہ کی ٹیموں کے زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئےاسپل وےکے ذریعے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے حب ڈیم میں مزید پانی اسٹوریج کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ درہجی اور مضافاتی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث پانی کے بہائو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ڈیم میں مزید سیلابی پانی کے ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کے مطابق حب ڈیم کے ایریا میں لیویز اور پولیس فورس تعینات کرکے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے لیویز پولیس فورس کے جوانوں نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ شروع کردی ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم کراچی اور بلوچستان کی صنعتی شہر لسبیلہ میں زرعی صنعتی اور شہری علاقوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنےکے لیے کافی ہے۔
حب ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کے اخراج کا نظارہ کرنے کیلئے ویڈیو دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

حب ڈیم بھرگیا۔ پانی کا اخراج شروع، حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں