0

بلوچستان: 18 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان کے18اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر حمیداللہ ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے18اضلاع کی269یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو رہی ہے۔ جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں کوئٹہ،پشین، قلعہ عبداللہ چمن،جعفر آباد،نصیرآباد،لورالائی، خضدار، قلعہ سیف اللہ، مستونگ،،شیرانی، ژوب، موسی خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ کے تحصیل حب کے اضلاع شامل ہیں۔حمیداللہ ناصرنے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران12لاکھ63ہزار752 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مہم میں مجموعی طور4904ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 3865موبائل ٹیمیں،276 ٹرانزٹ پوائنٹس اور313 فکسڈ سائٹس ہونگی۔انہوں نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہذاٰ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔۔حمیداللہ ناصر نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان: 18 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں