0

بلوچستان کا بجٹ 17 جون کو پیش نہیں ہوگا

کوئٹہ :ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17جون کی بجائے 20جون کی شام طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قائمقا م گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کی تاریخ پر نظرثانی کرتے ہوئے اجلاس 17جون کی بجائے 20جون کو طلب کرلیا ہے۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ اب 20جون بروز سموار شام چار بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل اجلاس 17جون بروز جمعہ طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع نے ڈیجیٹل نیوز اردو کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے تاہم اسے تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے جس پر اجلاس تین روز کے لئے آگے بڑھانا پڑ گیا ہے۔بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے لئے 620ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہوگا جس میں سو ارب روپے تک کا خسارہ متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان کا بجٹ 17 جون کو پیش نہیں ہوگا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں