0

کوئٹہ: آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور نے جان پر کھیل کر آبادی کو بچالیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرکے بڑے نقصان سے بچالیا مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی شام قمبرانی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر کھڑی آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگی اس سے پہلے کے آگ پٹرول پمپ یا قریبی عمارتوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ڈرائیور نے اپنی زندگی پر کھیل کر آئل ٹینکر کو وہاں سے روانہ کردیا ہزاروں لیٹر آئل سے بھرے ٹینکر سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے اور ڈرائیور جان کی پرواہ کئے بغیر آئل ٹینکر کو چلاتے ہوئے آبادی سے دور میدانی میں پہنچاکر چھوڑ دیا میں اس دوران قمبرانی روڈ پر فلمی مناظر دیکھنے کو ملے شہری موبائل فون سےویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے ان مناظر کو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://youtube.com/shorts/sQl5QTN7ejE?feature=share

واقعے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر جل گیا جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا آگ کے شعلے انتہائی بلند اور دھواں اس قدر شدید تھا کہ شہر میں دور دور کالا دھواں اٹھتا تک دیکھا گیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھالیا تاہم آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں آکر ایک رکشہ مکمل طور پر جل گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “کوئٹہ: آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور نے جان پر کھیل کر آبادی کو بچالیا

  1. 💌 Здравствуйте,на вашу почту утвердили приз. Пройдите на официальном сайте >>> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d564ec315321db0d93/?hs=e1293eced28eef2ddff64d66efe0bde5& 💌 says:

    foigq9

اپنا تبصرہ بھیجیں