0

وزیراعلی بلوچستان نے بجٹ میں غیرضروری اخراجات کو کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعلی نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے اور ترقیاتی و رواں اخراجات میں توازن برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سےایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی اور سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط نے منگل کو ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بنایا جاۓ۔ بجٹ میں یوتھ اور خواتین کی ترقی کے منصوبے شامل کیۓ جائیں۔وزیراعلی نے کہا کہ بجٹ میں جیلوں میں اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح بہبود کے منصوبے بھی شامل کیۓ جائیں۔ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کیۓ جائیں جن سے مجموعی عوامی مفادات کا تحفظ ہو۔وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ غیر ترقیاتی اور ترقیاتی اخراجات میں توازن رکھ کر ترقیاتی مد کو ترجیح دی جاۓ ۔ کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن رہ کر غیر ضروری اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وزیراعلی بلوچستان نے بجٹ میں غیرضروری اخراجات کو کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی” ایک تبصرہ

  1. 💋 Вручение приза,на ваши данные утвердили приз. Войдите по ссылке далее -> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d4d8074eaef87df31f/?hs=e4d8e133e028e0658aca29c73b96890a& 💋 says:

    dyh2q9

اپنا تبصرہ بھیجیں